جیل روڈ ، ٹوئن ٹاور کا پی سی ون منظور ، لٹن روڈ پر تین اوور ہیڈ برج بنانے کا فیصلہ

جیل روڈ ، ٹوئن ٹاور کا پی سی ون منظور ، لٹن روڈ پر تین اوور ہیڈ برج بنانے کا ...

  

لاہور(نمائندہ پاکستان) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے سا تھ ساتھ مقامی زمینداروں کی طرف سے برا ہ راست پیش کی جانے والی اراضی بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے پلاٹوں کے بلڈنگ پیریڈ میں 30ستمبر 2018ء تک توسیع کر دی ہے۔ لٹن روڈ کے تین مقامات پر 12کروڑ 57لاکھ روپے کی لاگت سے پیدل سٹرک پار کرنے والوں کے لئے اوور ہیڈ برج نصب کئے جائیں گے ۔ جیل روڈ پر ٹوئن ٹاور کی تعمیر کے لئے 7ارب 26کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کر لیا اور 3ارب 81کروڑ کی لاگت سے اس کا تعمیراتی کام کرنے کے لئے ٹینڈر کرنے کی ددے دی ۔تعلیمی اداروں ‘ہسپتالوں اور دفاتر کی عمارتوں کی اونچائی کی حدمیں اضافہ کرکے اسے 70فٹ سے 80فٹ کر دیا ہے۔کمرشل عمارتوں کو تکمیلی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے لئے فرسٹ فلور کے کم از کم 25فیصد حصے پر منظور شدہ نقشے کے مطابق تعمیر لازمی قراردے دی ہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ رو زوزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور گورننگ باڈی کے ممبر خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہوا جس میں لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی باؤ محمد اختر‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان‘ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز سمیعہ سلیم ‘ذیشان شبیر رانااورمحمد خضر افضا ل چوہدری‘چیف ٹاؤن پلانر خالد محمود شیخ ‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ‘چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور صوبائی محکمہ ہاؤسنگ‘ منصوبہ بندی ، بلدیات اور خزانہ اور کمشنر لاہور ڈویڑن کے نمائندوں نے شرکت کی۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں حکومت پنجاب کے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ذریعے درخواست کرنے پر امریکی ادارے میسرز Tigris Healthکو موضع چوہنگ پنج گرائیں میں لاہور کینال روڈ کے قریب بین الاقوامی معیار کے 500بستروں پر مشتمل ہسپتال‘میڈیکل کالج ‘نرسنگ کالج اور دیگر سہولتوں پر مشتمل کمپلیکس کی تعمیر کی اجازت دے گی گئی۔ اسی طرح لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (LBARD)کو موضع ہر بنس پورہ میں معذور افراد کی بحالی کے مرکز اور کالج کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی گئی۔ ایل ڈی اے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں پالیسی کی منظوری دی گئی۔ شہریوں کے استفادے کے لئے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈزوننگ ریگولیشنز 2007ء اور ان میں وقتاََ فوقتاََ کی جانے والی ترامیم کو یک جا کر کے شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -