واہگہ ٹاؤن سکینڈل کے بعد محکمہ مال متحرک ، شہر یوں کو فیسیں خود جمع کرانے کی ہدایت

واہگہ ٹاؤن سکینڈل کے بعد محکمہ مال متحرک ، شہر یوں کو فیسیں خود جمع کرانے کی ...

  

لاہور(عامر بٹ سے)واہگہ ٹاؤن کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی گرفتار ی کے بعد محکمہ مال کو ہوش آگیا، جعلسازی، جعلی رسیدیں اور واجبات میں کمی سے بچنے کیلئے عوام الناس کو رجسٹریوں کی سرکاری فیس خود متعلقہ بینکوں میں جمع کروانے کی ہدایت ، رجسٹریشن برانچ کے عملہ یا کسی بھی شخص کو رجسٹریوں کی سرکاری فیس ادا کرنے کی بھی ممانعت۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے واہگہ ٹاؤن کرپشن سکینڈل میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی خرد برداور غبن کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر علی ورک سمیت4اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد محکمہ مال کے افسران نے آنے والے وقت میں مزید کسی کرپشن سیکنڈل سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔ محکمہ مال کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نافذکردہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جائیں ،پے سلپ بنانے اور ازخود رقم جمع کروانے کے بعد حاصل شدہ سی بی آر رجسٹری کے ساتھ لف کریں، اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی فیس کیلئے متعلقہ زون سے چالان حاصل کرنے ،فیس جمع کروانے اورجمع شدہ رقم کی رسید دکھا کر آفیسر سے اپنی رجسٹری پر مہر لگوائیں اور بینک رسید ساتھ لف کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -