علاقائی ممالک افغانستان سے جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مدد کریں:حامد کرزئی کی اپیل

علاقائی ممالک افغانستان سے جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مدد کریں:حامد ...
علاقائی ممالک افغانستان سے جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مدد کریں:حامد کرزئی کی اپیل

  

کابل (آئی این پی ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو افغا ن جنگ میں شدت، بدامنی اور عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 16 سال گزر جانے کے باوجود امریکہ نہ تو افغانستان سے دہشتگردی ختم کر سکا، علاقائی ممالک اس جنگ کو ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مد د کریں۔

ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دے دیا

غیر ملکی میڈیاکے مطابق حامد کرزئی کا روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہناتھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے بہانے افغانستان پر امریکی فوج کی یلغار کو 16سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ صرف یہ کہ دہشتگردی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس لعنت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ امریکہ، داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو اسلحے اور جنگی ساز و سامان بھیج کر علاقے میں بدامنی پھیلا رہا ہے اور افغانستان میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔انھوں نے پڑوسی اور علاقائی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مدد کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -