جعلی رسید پیش کرناقانونی طور پر جرم ہے،ترجمان ریونیو

جعلی رسید پیش کرناقانونی طور پر جرم ہے،ترجمان ریونیو

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی رسید پیش کرنا یا اصل رسید میں ردوبدل کرنا قانونی طور پر جرم ہے اس لیے ان ہدایات میں عوام الناس کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فراڈ یا دھوکہ دہی کے عنصر سے بچنے کیلئے رجسٹریوں کی سرکاری فیس خود جمع کروائیں اور اس معاملے میں کسی شخص پر اعتبار نہ کریں یہ سب احتیاطی تدابیر صرف عوام الناس کیلئے اختیار کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کے پیسوں کی حفاظت ہو اور کسی بھی نئے کرپشن سیکنڈل سے بچا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -