انسداد پولیو مہم 30اکتوبر کو شروع ہو گی،17لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

انسداد پولیو مہم 30اکتوبر کو شروع ہو گی،17لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہور راؤ امتیاز احمد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر سعید، ڈی ڈی اوز ہیلتھ،عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہورکو پولیو مہم کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہور راؤ امتیاز احمد نے بتایا کہ شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز 30اکتوبر کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لاہورنے کہا کہ 4452ٹیمیں پولیو مہم میں حصّہ لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ زون کی سطح پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -