حکومت کا معاشی انقلاب لانے کا دعویٰ سیاسی ڈھونگ ہے،تحریک انصاف

حکومت کا معاشی انقلاب لانے کا دعویٰ سیاسی ڈھونگ ہے،تحریک انصاف

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا معاشی انقلاب سیاسی ڈھونگ ثابت ہوا ہے،مزید ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کرنے والی کٹھ پتلی حکومت عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے جس نے نواز لیگ کا معاشی انقلاب کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ حکومت کی تمام تر توجہ عدلیہ اور فوج کو متنازعہ بنانے پر مرکوز ہے جس کیلئے آج بھی حکومتی وزراء میڈیا کے سامنے گلے پھاڑ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے،ناکام منصوبوں کی تشہیر پر اربوں روپے خرچ کرکے ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزراء ہر روز جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہے ، باشعور عوام کو یہ گمراہ نہیں کر سکتے ،ان سب کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء صرف شریف فیملی کی کرپشن کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں ۔تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قومی خزانے کوکھیرسمجھ کرکھانے والے کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،نسل در نسل حکمرانی کرنیوالوں نے ملک برباد کردیا ہے،غریب خودکشی ،حکمرانوں کی اسٹیل ،شوگرملوں،بنگلوں،پولٹری فارمز اوربینک بیلنس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز پاکستانی شہری نہیں چور ہیں پاکستانی دو لت لو ٹنے والے کسی صور ت پاکستانی شہری نہیں ہو سکتے شریف فیملی ملک سے لو ٹی دو لت واپس کر کے پاکستان کو چھوڑ دے کیو نکہ یہ پاکستان میں بر سر اقتدار آ کر صر ف خزانہ لو ٹتے ہیں انہیں ملک اور عوام سے کو ئی سروکار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -