پنجاب حکومت سلام ٹیچر ڈے پر 20اساتذہ کو سٹار ٹیچر سرٹیفکیٹ دیگی

پنجاب حکومت سلام ٹیچر ڈے پر 20اساتذہ کو سٹار ٹیچر سرٹیفکیٹ دیگی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سلام ٹیچر ڈے پر اعلان کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 20بہترین اساتذہ کو "سٹار ٹیچر"کے سرٹیفیکٹ دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں آج صبح 9بجے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اُردو بازار میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید لاہور کے 20سٹار ٹیچرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے جن اساتذہ میں سٹار ٹیچر ز کے حوالے سے سرٹیفکیٹ دیئے جارہے ہیں ان میں رضوانہ خالد، مسز شاہدہ خانم ، مسز شبانہ کوثر ، مس رخسانہ یاسمین، شفقت نعیم ، محمد یعقوب ،طارق محمود، نصیر الحق، فرزانہ کوثر ، فرحت رحمان، مہوش عزیز، حمیرا ارشد، فوزیہ فرزانہ ، شگفتہ نسرین، آمنہ ناز، سیدہ نازیہ نفیس جعفری اور اقراء قربان شامل ہیں۔ ان سٹار ٹیچر ز کو 10ہزار فی کس کے حساب سے کیش انعام دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -