بدامنی اور غربت کے خاتمے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے،عزیز الرحمن چن

بدامنی اور غربت کے خاتمے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک سے بد امنی اور غربت ختم کرنے کے لئے ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے جبکہ موجودہ حکومت نجکاری کی آڑ میں چند لوگوں کونوازنے کے درپے ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔

، بیروزگاری سے معاشرے میں عدم استحکام بڑھے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی وسائل کو چند لوگوں کو نوازنے کی بجائے عام آدمی کی ضروریات زندگی کا خیال رکھیں، عوام کو ملازمتیں اور معاشی مواقع فراہم کریں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ انہیں موجودہ حکمرانوں سے ریلیف کی توقع نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دے گی اور حکمرانوں کی غلط اقدامات پر احتجاج کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -