حکمران منصوبے کے تحت عدلیہ کا وقار مجروح کررہے ہیں،خرم نواز گنڈا پور

حکمران منصوبے کے تحت عدلیہ کا وقار مجروح کررہے ہیں،خرم نواز گنڈا پور

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکمران منصوبے کے تحت عدلیہ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں، پاناما لیکس کیس کی سماعت ہو یا احتساب عدالت کی کارروائی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ہو یا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے سنگل بنچ کا فیصلہ قانونی نکات پر بات کرنے کی بجائے اشرافیہ کے وکلاء عدلیہ کی توہین کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے دیتے۔اشرافیہ کے اس مائنڈ سیٹ کو اب قانون کی طاقت کے ذریعے بدلنا ہو گا۔

ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنا ورثاء کا آئینی حق اور رپورٹ دینے سے انکار آئین کے آرٹیکل 19-A سے انحراف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کے دوران شہباز حکومت کے پرائیویٹ وکیل نے سنگل بنچ کے فیصلے پر نگلی اٹھاتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ جیسے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کے فیصلے کے ضمن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا اور انشاء اللہ ہمارے وکلاء اپنی باری پر بحث کے دوران ثابت کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -