بچوں کی گٹروں میں گر کرہلاکتیں افسوسناک ،حکام نوٹس لیں،ذکر اللہ مجاہد

بچوں کی گٹروں میں گر کرہلاکتیں افسوسناک ،حکام نوٹس لیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے گلی محلوں اور سٹرکوں پر کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔ گذشتہ چند دنوں میں مصری شاہ ، شفیق آباد ،بیگم کورٹ شاہدرہ میں کھلے مین ہولز کی وجہ سے تین بچوں کی ہلاکت افسوسناک واقعات ہیں ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور میں شہر کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگوانا ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔ تین بچوں کی ہلاکت کے بعد شہر میں مین ہولز جیسے سنگین مسئلے کو کاغذی کارروائیوں اور بیانات کی حد تک رکھنا شرم مناک امر ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی طرف سے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں کھلے مین ہولز ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہوئے منہ چڑھا رہے ہیں ۔ گلی محلوں کے علاوہ سٹرکوں پر کھلے مین ہولز متعدد حادثات کا باعث بن رہے ہیں جن پر متعلقہ ادارے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -