بیمار ذہنیت کے لوگ سی پیک کے بارے میں پراپیگنڈا کر رہے ہیں،پرویز ملک

بیمار ذہنیت کے لوگ سی پیک کے بارے میں پراپیگنڈا کر رہے ہیں،پرویز ملک

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پاکستان کے 20کروڑعوام کا پاکستان کی معیشت اور سیاسی نظام کے لئے سی پیک کے گیم چینجر ہونے پر بھرپور اتفاق ہے اور پوری قوم اتحاد کی طاقت کیساتھ منصوبے کی افادیت کے پیش نظرتمام تر سازشوں کو زائل کرنے کیلئے یکسو ہے،بیمار ذہنیت کے حامل لو گ سی پیک منصوبے کے بارے میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔

،ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک خوشحالی کے مشترکہ ثمرات لئے انہی چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں اور ایسا منصوبہ جس کا مقصد عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانا ہے۔ اس کے بارے میں قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور قوم کو گمراہ کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ، بھگوڑے آزاد پھر رہے ہیں، جلسے کررہے ہیں، احتساب سے بھاگ رہے ہیں ان کو کوئی گرفتار نہیں کررہا ہے، جو خود کو احتساب کے لیے پیش کررہے ہیں ان کو گرفتار کیا جارہا ہے،۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مرکزی دفترمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -