ارکان اسمبلی تحفظ ختم نبوت کے لئے کردار ادا کریں،علماء کرام

ارکان اسمبلی تحفظ ختم نبوت کے لئے کردار ادا کریں،علماء کرام

  

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ایک وفد نے مولانا قاری علیم الدین شاکرکی قیادت میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال سے ملاقات کی۔وفد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیر رضوان نفیس، قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم شامل تھے۔وفد کے اراکین نے ایم،پی،اے میاں اسلم اقبال سے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور نے اپنے اجلاس میں طے کیا تھا کہ ایم ،این،ایز، ایم،پی،ایز اور سینٹرز سے ملاقات کی جائے گی اور ان سے کہا جائے کہ وقتاً فوقتاً ایوانوں میں ختم نبوت کے عقیدہ کی حفاظت اور ترجمانی کا فریضہ ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -