اربوں لوٹنے والے کس منہ سے انتقام کی باتیں کر رہے ہیں،عثمان حمزہ اعوان

اربوں لوٹنے والے کس منہ سے انتقام کی باتیں کر رہے ہیں،عثمان حمزہ اعوان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ جب قومی خزانے کے لوٹ مار کے حساب دینے کی باری آئی ہے تو مریم نواز نے یہ کہہ دیا ہے کہ ان کے بھائی پاکستانی شہری ہی نہیں ہیں اور ان پر پاکستانی قوانین لاگو ہی نہیں ہوتے ہیں وہ بتائیں کہ جب ان کے بھائی پاکستانی سیکورٹی حاصل کرتے ہیں تو وہ کس چکر میں لیتے ہیں ۔ وہ این اے 130کے ورکرز سے خطاب کررہے تھے ۔ملک عثمان حمزہ اعوان نے مزید کہا کہ قومی خزانے کے اربوں روپے لوٹنے والے کس منہ سے انتقام کی باتیں کررہے ہیں چالیس سالوں میں پہلی مرتبہ شریف فیملی کا احتساب ہو رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -