آج ہر کوئی اچھے مواد پر بننے والی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہے:اداکارہ کاجول
ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ آج ہر کوئی اچھے مواد پر بننے والی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
علاقائی ممالک افغانستان سے جنگ ختم کرنے میں اشرف غنی حکومت کی مدد کریں:حامد کرزئی کی اپیل
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہناتھاکہ انہوں نے ہمیشہ اچھے سکرپٹ پر مبنی فلموں کی حمایت کی ہے ،اس سے متعلق فلم انڈسٹری میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس پر انہیں خوشی ہے اور آج ہر اداکار اچھے مواد یا سکرپٹ پر مبنی فلمیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اداکاروں اور ہدایتکاروں کی حمایت حاصل رہی ہے جبکہ خواتین کے موضوعات پر مبنی فلموں پر ہمیں ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان کا فلم ’’ ڈیئر زندگی ‘‘ میں بہت اہم کردار تھا میری خواہش ہے کہ دیگر اداکار بھی ایسے کردار ادا کریں اور ایسی مزید فلمیں بننی چاہیءں تاکہ عالمی سطح پر ہماری فلموں کوپذیرائی ملے۔