فلم ’’عالم‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،مناہل شاہ

فلم ’’عالم‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،مناہل شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مناہل شاہ نے کہا ہے کہ فلم ’’عالم‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔مناہل شاہ نے کہا کہ ماڈلنگ اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے ‘ میری پہلی ترجیح ماڈلنگ ہے اور میں اس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنانا چاہتی ہوں ۔مناہل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے میدان میں بے حدٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مواقع میسر نہیں ‘ اگر ان ماڈلز کو مواقع دئیے جائیں تو ہم بالی ووڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ماڈلنگ ہے اور میں اس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنانا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -