مسلم لیگ(ق)کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہو نے دے گی،کامران سیف

مسلم لیگ(ق)کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہو نے دے گی،کامران سیف

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف اور مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے جس سے3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والا بجلی سسٹم میں داخل ہوگی۔

اور اس میں موجود پانی کے ذخیرہ سے سارا سال دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو خام مال وافر مقدار میں فراہم ہوگا اس منصوبہ سے زراعت و صنعت دونوں ترقی کرینگی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماؤں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ عمر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے جس سے50ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا جس سے ملک سے بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -