فیملی پلاننگ مہم،عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کیا جائے،مختار احمد بھرت

فیملی پلاننگ مہم،عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کیا جائے،مختار احمد بھرت

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ فیملی پلاننگ اور ماں بچے کی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کی کامیابی کے لیے عوامی رابطہ کے عمل کو مزید بہترکرنے کے لیے پبلک اویرنس کمپین کو جدید نہج پر استوار کیا گیا ہے اس ضمن میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خاندانی معاشی مسائل ،اسلامی نقطہ نظر اور ماں بچے کی ذہنی وجسمانی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بہبود آبادی کے پیغامات کی تشہیر و اشاعت کو یقینی بنا یا جایا رہا ہے اس سلسلے میں اخبارات اور ٹی وی پر اشتہارات دیے جارہے ہیں ۔

لیکن پسماندہ علاقوں میں جہاں شرح خواندگی کم ہے اور بنیادی سہولیات کی کمی ہے میں کمیونٹی بیسڈ ورکرز اور آؤٹ ریچ ورکرز لوگوں کو بہبود آبادی سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کر رہے ہیں بہبود آبادی سے منسلک علماء اور مذہبی سکالر اسلامی تعلیمات کے تحت عوام کے مختلف طبقات تک فیملی پلاننگ سے متعلق فرسودہ رویوں کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پاپولیشن ویلفیر پنجاب کے سیکرٹریٹ میں پبلک اویرنس کمپین سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ ، ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب نعیم الدین راٹھور اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -