اورنج ٹرین کی رونمائی پر وزیراعلٰی کو مبارکباد ، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہی آئے گا ، بلدیاتی نمائندے

اورنج ٹرین کی رونمائی پر وزیراعلٰی کو مبارکباد ، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہی آئے ...

  

لاہور(دیبا مرزا سے) صوبائی دارلحکومت میں بننے والی عالمی معیار کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی چیئرمینوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ یہ عالمی معیار کا منصوبہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور پاک چین دوستی کا منہ بولتا بھی ثبوت ہے ہم اس منصوبے کو تکمیل کے مراحل کے قریب پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کے قریب پہنچنے کی وجہ سے ہمارے سیاسی مخالفین کے گھروں میں صف ماتم بچھ چکی ہے کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ جیسے ہی یہ منصوبہ مکمل ہوگا اور جب لاہور کے تقریبا پونے تین لاکھ کے قریب شہری روزانہ کی بنیاد پرا س پرق رفتار ٹرین پر سفر کریں گے تو پھر آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو لاہور سے ایک ووٹ بھی نہیں ملے گا ۔اس حوالے سے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف‘ عارف نسیم کاشمیری‘ جواد اختر بٹ‘ حاجی شاہد محمود‘ آصف مؤ‘ سہیل محمود بٹ راڈو والے‘ اجمل ہاشمی‘ راشد کرامت بٹ‘ محمود اختر بٹ‘ سجاد ربانی‘ رانا اختر محمود‘ ملک خالد کھوکھر‘عمران علیم شاہ‘ملک نثار کھوکھر‘ شیخ محمد نعیم ‘ مہر راشد‘عامر شاہ‘ اور خواجہ ندیم وائیں کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ لاہور یا پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا مشترکہ منصوبہ ہے اس ٹرین پر لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیادپر سفر کریں گے لیکن بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے اس عظیم منصوبے کو بھی اپنی روایتی سیاست کی نذر کررہے ہیں او ر اس مخالفت میں پی ٹی آئی پیش پیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی مخالفت میں پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے قانونی چارہ جوئی کی آڑ میں بھی روکنے کی کوشش کی اب پی ٹی آئی والے بے شک تردید کریں لیکن کوئی بھی ان کی بات کو نہیں مانے گا کیونکہ یہ بات ایک حقیقت ہے کہ اس منصوبے کے خلاف عدالت میں جانے والا پی ٹی آئی کا ایک اعلیٰ عہدیدار ہے اس جماعت کی منفی سوچ کے حامل لوگ نہیں چاہتے کہ عام آدمی آرام دہ سفری سہولتوں سے مستفید ہو ں سکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی ترقی کے مخالفین کو اچھی طرح سے پہچان لیں کیونکہ یہ سیاسی گدھ عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے پورے ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک انقلاب آئے گااور غیر سنجیدہ قوتوں کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان کی پہلی شاندار ٹرین عنقریب رواں دواں ہو جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -