کرن جوہر کو کاجول سے لڑائی پر پچھتاواہونے لگا

کرن جوہر کو کاجول سے لڑائی پر پچھتاواہونے لگا
 کرن جوہر کو کاجول سے لڑائی پر پچھتاواہونے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کو اداکارہ کاجول سے لڑائی کو بڑھانے پر پچھتاوا ہونے لگا ہے۔کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان 25 سال تک دوستی رہی لیکن گزشتہ سال اجے دیوگن کی وجہ سے کاجول نے کرن سے دوستی ختم کردی تھی۔دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی دیئے تھے اور کئی ٹی وی شوز میں ایک دوسرے کے خلاف بولتے رہے جب کہ دونوں تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظرآئے۔کرن جوہر نے مشہور ٹی وی شو’’نو فلٹر نیہا‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ سے اپنے تعلق پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کاجول کے خلاف بہت کچھ کہا ہے لیکن جب میں ان چیزوں کو دوبارہ مْڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ وہ سب میں نے غصے میں کہا تھا، مجھے وہ سب نہیں کہنا چاہیے تھا۔‘

مزید :

کلچر -