ماہرہ خان فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل شہریار منور ہیں جبکہ فلم میں جاوید شیخ بھی اہم کردار میں نظرآئیں گے. فلم کے رائٹر فصیح باری خان جبکہ ڈائریکٹر مینو گوراور فرجاد نبی ہیں.فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب ریلیز کرے گا۔