منفرد پرفارمنس سے سٹیج پر کا میابیاں حاصل کیں،ندا چوہدری

منفرد پرفارمنس سے سٹیج پر کا میابیاں حاصل کیں،ندا چوہدری
 منفرد پرفارمنس سے سٹیج پر کا میابیاں حاصل کیں،ندا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں فحاشی اورعر یانی کا سہار ا لینے کی بجائے ہمیشہ میعاری اور منفرد پرفارمنس سے سٹیج ڈراموں میں کا میابیاں حاصل کیں مگر کچھ ادکارائیں میر ی کا میابیوں سے کچھ سیکھنے کی بجائے حسد کرتی ہے اور وہ اپنی پر فارمنس کو بہتر بنانے کی بجائے صرف ڈنگ ٹپا پا لیسی سے کام کر رہی ہیں۔

ان کو معلوم ہو نا چاہیے کہ مقام حسد سے نہیں صرف محنت سے ہی ملتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میری شہر ت سے حسد کر نے والیوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا کیونکہ عزت صرف نصیب سے ملتی ہے ‘نئی آنے والی اداکارائیں محنت کر یں تو وہ شوبز میں مقام حاصل کر سکتیں ہیں ۔

مزید :

کلچر -