جنیفر لارنس کا 21سال بڑے ڈیرن سے شادی کا فیصلہ

جنیفر لارنس کا 21سال بڑے ڈیرن سے شادی کا فیصلہ
 جنیفر لارنس کا 21سال بڑے ڈیرن سے شادی کا فیصلہ

  

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ٹی وی اور فلم سلسلے’’ہنگر گیمز‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے اپنی عمر سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ہالی وڈ ذرائع کے مطابق خوبرو 27 سالہ جینفر لارنس کی فلم’’بلیک سوان‘‘کے ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے گزشتہ ایک سال سے دوستی چل رہی تھی اور چند ماہ قبل انھوں نے خاموشی سے منگنی بھی کی تھی۔جنیفر نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اداکاری سے دو سال کی بریک لیں گی جس دوران ان کاشادی کا ارادہ ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی جینفر سے ان کا منگیتر عمر میں اکیس سال بڑا ہے۔دونوں کی پہلی ملاقات فلم’’مدر‘‘کے سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار 48 سالہ ارونسفکی تھے۔جنیفر کے ان سے قبل اداکارہ گینتھ پالٹرو کے سابق شوہر کرس مارٹن کے ساتھ لمبا عرصہ معاشقہ رہا جبکہ ارونسفکی اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ رہے جن سے ان کا گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق جنیفر ان دنوں شادی کی تاریخ طے کرنے کے لئے صلاح و مشورے کر رہی ہیں،وہ اور ان کے منگیتر دھوم دھام سے شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -