نئے گلوکار اردو اور انگریزی گانے گا رہے ہیں،ماہین خان
لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ماہین خان نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگریزی گانے گا رہے ہیں۔ماہین خان نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔