سدا بہار اداکارہ ریکھا 63 برس کی ہو گئیں

سدا بہار اداکارہ ریکھا 63 برس کی ہو گئیں
 سدا بہار اداکارہ ریکھا 63 برس کی ہو گئیں

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریکھا نے زندگی کی63 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا 10اکتوبر 1954ء میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز1966ء میں تیلگو فلم ’’رنگولورات نام‘‘ سے بطور چائلڈ سٹار کیا ۔ان کا فلمی دنیا کاسفر 5دہائیوں پر مشتمل ہے جس میں وہ180فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

ریکھا کی مشہور ترین فلموں میں ’’خوبصورت‘‘ ، ’’امراؤ جان ادا‘‘ ، ’’اجازت‘‘ ،’’ خون بھری مانگ‘‘،’’سلسلہ‘‘ اور ’’بسیرا ‘‘ شامل ہیں ۔ ان کو فلم’’امراؤ جان ادا‘‘سے شہرت دوام حاصل ہوئی۔

مزید :

کلچر -