فلم ’’چمبل‘‘ میں کام کرنے میں صرف ایک سیکنڈ لگایا، بھومی پڈنیکر
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’چمبل ‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کو فلم کا سکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرنے میں صرف ایک سیکنڈ لگایا ۔ بھومی پڈنیکر نے کہاکہ وہ ہدایتکاروں ابھیشیک چوبے اور وشال بھردواج کی بہت بڑی مداح ہیں اور باصلاحیت لوگوں کو پسند کرتی ہیں ،جب ابھیشیک چوبے نے مجھے فلم ’’چمبل ‘‘ میں کام کی پیشکش کی تو بے حد خوشی ہوئی اور سکرپٹ پڑھے بغیرصرف ایک سیکنڈ میں پیشکش کو قبول کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی جنوری میں شروع ہو گی۔ فلم میں بھومی پڈنیکر اور سوشانت سنگھ راجپوت ڈاکو کردار ادا کریں گے۔