زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپاؤں گی، سجل علی

زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپاؤں گی، سجل علی
 زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپاؤں گی، سجل علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ وہ زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپائیں گی کیونکہ اپنے حصے کی محبت کرچکی ہیں. یہ بات انہوں نے ڈرامہ سیریل’’نورالعین’’ کی ریکارڈنگ کے دوران "پاکستان‘‘سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔سجل علی سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی دلکش انداز میں جواب دیا "ارے ہم سے نہ ہوگی یہ محبت وغیرہ’’ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ محبت تم سے نفرت ہے’’ اور’’ محبت اب نہیں ہوگی’’.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے تو میرے سارے ہی ڈرامے پسند کئے جاتے ہیں لیکن یہ خاص بات ہے کہ لاہور میں بنائے جانے سیریلز کچھ زیادہ ہی پسندکئے جاتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال "اورنگریزہ’’ ہے.ان دنوں میں سرمد سلطان کے ساتھ’’نورالعین’’ کررہی ہوں جس کا ٹائٹل میرا ہے .یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کا تعلق اگرچہ مڈل کلاس سے ہے لیکن وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہے پھر اچانک اس کی زندگی میں عمران عباس آجاتا ہے ۔

. سجل علی مزید بتایا کہ میں اگلا سیریل بھی لاہور میں کررہی ہوں.سجل علی نے کہا کہ "اورنگریزا’’ کے ساتھ ساتھ ’’ یقین کا سفر’’ بھی بہت پسندکیا جارہا ہے جس پر شائقین کی شکر گزار ہوں۔

مزید :

کلچر -