فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش

  

لاہور(فلم رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹوں کیفن پاروں پر مبنی نمائش کا افتتاح گزشتہ روز کیپٹن(ر)عطاء محمد خان ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کے ہاتھوں ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ لاہور آرٹس کونسل اپنے قیام سے آج تک اس امر میں کو شاں ہے کہ پاکستان کی قومی ثقافت کی ترویج اور فروغ کے سلسلے میں فنون لطیفہ کی اس صنف مصوری کو موثر طور پر روبہ عمل لا ئے اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ الفاظ،رنگ اور لکیریں یاموسیقی کے سرُفن کار کی ذات میں سے گزر کرکا غذ پر، کینوس پر یا نغمے کی شکل ڈھلتے ہیں۔ اس نمائش میں جوکام دیکھا وہ آج نوجوان مصوروں کا ثمرآور تجریہ ہے۔ان مصوروں نے جو ذریعہ اظہار تلاش کیا ہے جس میں ان کومیں کامیاب دیکھ رہاہوں۔

اس نمائش میں60فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔جن میں زندگی کو قریب سے دیکھنے پر تجربہ د کھایا گیا ہے۔ معاشرتی زندگی کی اونچ نیچ اور اس کا مقابلے کرنے کی طاقت کاحصول اس کام کا مجموعی موضوع ہے،ان کے کام میں زندگی کے آہنگ کی تازگی اور قوت موجود ہے، ٹھوس اور بے لاگ جذبہ ملتا ہے،معاشرتی وکائناتی کش مکش بھی دیکھی جاسکتا ہے فنی کرتبوں کا برمحل استعمال کیا گیا ہے ،آگے چل کہ ان مصوروں کاکام انسان اور انسانی زندگی کی کامیاب عکاس بنے گا۔واضح رہے یہ نمائش کل اختتام پذیر ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -