فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں ، ودیا بالن

فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں ، ودیا بالن
 فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں ، ودیا بالن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کی قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں ہے انہیں لگتا ہے کہ اس سے کلاسک فلموں کی اہمیت کم ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کو فلم ’’صدمہ‘‘ کے ریمیک میں سری دیوی کے کردار کے لئے کہا گیا ہے لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انہیں فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں ہے ۔اداکارہ آج کل فلم ’’تمہاری سولو‘‘ پر کام کر رہی ہیں ۔
جس میں وہ ایک لاپرواہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم 24نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -