مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 3نوجوان شہید 1ٍٍفوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 3نوجوان شہید 1ٍٍفوجی ہلاک

  

ٍٍ سرینگر ( آن لائن )مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 3 نوجوان شہید جبکہ ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے نوجوان مجاہدین تھے جنہیں اس وقت ماردیا گیا جب سرکاری فورسز کی جانب سے کشمیر کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں کیلر کو گھیرے میں لیا گیا جس کے بعد تصادم ہوا۔کیلر گاؤں میں ہزاروں افراد نے نوجوانوں کی نماز جنازہ کے دوران بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'انڈیا واپس جاؤ' جیسے نعرے لگائے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کیلرکو گھیرے میں لے کر تین نوجوانوں کو شہید کردیا جن کی شناخت زاہد میر، آصف احمد اور عرفان عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی فورسز کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کی تدفین گینوپورا، کاٹھوکالان اور ہیف کے علاقوں میں ہوئی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -