سی پیک پاکستان سمیت خطے کیلئے اقتصادی روابط کا منصوبہ ہے،ناصر جنجوعہ

سی پیک پاکستان سمیت خطے کیلئے اقتصادی روابط کا منصوبہ ہے،ناصر جنجوعہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی روابط کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے سفیر Piotr A Opalinski سے باتیں کررہے تھے۔دوطرفہ تعلقات خصوصا معیشت، توانائی اور فوجی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پولینڈیک اہم ملک ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی کمپنیاں پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے میں پاکستان کیلئے ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس منصوبہ سے استفادہ حاصل کر نے کی کو شش کر ے گا ۔

ناصر جنجوعہ

مزید :

علاقائی -