مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو تسلیم شدہ حق دے :پاکستان

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو تسلیم شدہ حق دے :پاکستان

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے بھارتی دعوے کے برعکس کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ، ا قو ام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق دلانے کا وعدہ پوراکرے ،اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کر رہا ہے جس سے نابینا ہو کر نوجوان نسل ہمیشہ کیلئے معذور ہو رہی ہے ، بھا ر ت جعلی الیکشن سے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھناچاہتا ہے اورجعلی سازی سے کشمیریوں کو حقوق سے محروم کر رکھا ہے ، ملیحہ لودھی نے کہا جعلی الیکشن کا ہتھکنڈاکشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،ان کا کہنا تھا بہادر کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ،پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت رکھے گا۔

پاکستان

مزید :

علاقائی -