توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ،سرتاج عزیز

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ،سرتاج عزیز

  

  • اسلام آباد(صباح نیوز) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز سے یوایس ایڈ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت نے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت نے ملک میں بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے نظام کو جدید بنانے کیلئے اپنے بارہویں پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام پر کام شروع کیاہے۔

    سرتاج عزیز

مزید :

علاقائی -