سی پیک پاکستان اور چین سمیت خطے کے استحکا میں اہم سنگ میل ہے : مریم اورنگزیب

سی پیک پاکستان اور چین سمیت خطے کے استحکا میں اہم سنگ میل ہے : مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور یہ دوستی پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں شامل ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت کے رشتے سے یہ دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے منگل کو سبکدوش ہونے والے چینی سفیرسن وی ڈونگ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد،محبت اور گہری ہم آہنگی پر مبنی ہیں پاکستان کے چین سے تعلقات ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے فلم، پروڈکشن، براڈ کاسٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ملکوں کے کلچر اور ورثے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے حکومت پاکستان پاک چائنا اقتصادی راہداری کے خطے میں ثمرات کو کورس میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار پر فخر ہے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں ۔پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران میں جہاں بھی گیا پیار ملا۔یہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف سفارتی تعلقات میں بندھے ہیں بلکہ لوگوں کا لوگوں سے پیار بھی دیدنی ہے ۔سفیر نے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات سٹریٹجک اور باہمی شراکت داری پر مبنی ہیں چین پاکستان میں امن،خوشحالی،استحکام اور یکجہتی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ دونوں ملکوں اور خطے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور سی پیک سے مزید مضبوط ہو گا۔چینی سفیر نے وزیر مملکت آگاہ کیا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے 90 فیصد منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

علاقائی -