دیر بالا ، بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکییورٹی اہلکار شہید

دیر بالا ، بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکییورٹی اہلکار شہید

  

دیر بالا(این این آئی)خیبرپختونخواکے علاقہ دیربالا میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول شاہی کوٹ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھاکہ زیر زمین چھپائے گئے بارودی مواد کا دھماکہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دیربالا/دھماکہ

مزید :

علاقائی -