الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔صوبوں کو الیکشن2018 کے حوالے سے پو لنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کی حا لت زار کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو اسلام آباد مدعوکرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پولنگ اسٹیشنوں کیلئے درپیش مسائل و مشکلات سمیت وہاں سی سی ٹی ویزکیمرے نصب کرنے پربات چیت کیا جا سکے ۔منگل کوجاری بیان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے گزشتہ روز چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزکو ڈی او لیٹرز لکھے ہیں، جن میں عام انتخابات 2018 کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز کیلئے استعمال کی جانیوالی عمارات کی حا لت بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ضروری بنیادی سہولیات ووٹرز کیلئے میسر ہو ں اور وہ آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز کوکہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کیساتھ بھر پور تعاون کیا جائے تاکہ پولنگ اسٹیشنز میں استعمال میں لائی جانیوالی عمار ا ت کی حالت بہتر کی جاسکے ۔یاد رہے اس ضمن میں چیف ا لیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے بھی چاروں صوبائی وزرائے اعلی کو خطوط لکھے تھے۔
تیاریاں تیز

مزید :

علاقائی -