ڈی جی کے ڈی اے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈی جی کے ڈی اے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔منگل کو کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ناصر عباس کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جس کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کا بھانجا مفرور ہو چکا ہے ملزم ناصر عباس بھی بھاگ سکتا ہے،ملزم کی جانب سے وکلا نے وہی موقف اپنایا ہے جس موقف پر اس سے قبل عدالت درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے، درخواست ضمانت مسترد کی جائے، عدالت نے ملزم ناصر عباس کی جیل میں بی کلاس پر دلائل ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید دلائل طلب کرلیئے

مزید :

علاقائی -