شمالی کوریا انٹرکوریائی فیکٹری کمپلیکس میں جائیدادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کرے ‘ جنوبی کوریا

شمالی کوریا انٹرکوریائی فیکٹری کمپلیکس میں جائیدادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے ...

  

سیول (آن لائن) جنوبی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا انٹرکوریائی فیکٹری کمپلیکس میں جائیدادی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے سے باز رہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا ئیسانگ انڈسٹریل کمپلیکس میں جنوبی کوریائی کمپنیوں کے ملکیتی حقوق کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کرے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کائیسانگ انڈسٹریل ہارک کے اندر تنصیبات کا بلااختیار استعمال انٹرکوریائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

مزید :

عالمی منظر -