ترکی میں ایک اور امریکی قونصلر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

ترکی میں ایک اور امریکی قونصلر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  

انقرہ(این این آئی)ترک سکیورٹی اداروں کی طرف سے امریکی قونصلیٹ کے ایک اور ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ۔ ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی اہلیہ اور بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ دوسری جانب انقرہ حکومت نے امریکی سفیر کو بھی طلب کیا ہے۔ قبل ازیں ترکی نے جاسوسی کے الزام میں امریکی قونصلیٹ کے ایک ترک اہلکار کو گرفتار کر لیا تھا۔

، جس کے بعد امریکا نے ترک شہریوں کو ویزے فراہم کرنے پر عبوری پابندی عائد کر دی تھی۔ اس فیصلے کے چند ہی گھنٹوں بعد ترکی نے بھی امریکی شہریوں کو ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -