اسرائیل اور برطانیہ کا ایرانی خطرے سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

اسرائیل اور برطانیہ کا ایرانی خطرے سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

  

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے مل کر کوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم تھریسا مے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ایران کی طرف سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو درپیش خطرات پر بات چیت کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی اور اسرائیلی وزراء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو ایران کی طرف سے بڑھتے خطرات کا اداراک کرنا چاہیے کیونکہ ایران خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

دونوں رہنما نے ایران کے بڑھتے خطرات اور اس کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید :

عالمی منظر -