لیبیا میں محصور مہاجرین کی مدد کرنے کی کوشش میں ہیں، اقوام متحدہ

لیبیا میں محصور مہاجرین کی مدد کرنے کی کوشش میں ہیں، اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اس کے اہلکار لیبیا میں محصور مہاجرین کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ لیبیا کے شہر صبراتہ میں چار ہزار سے زائد مہاجرین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے متعدد ملیشیا گروہ اس ساحلی شہر پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیبیا کے شہر صبراتہ سے ہی مختلف افریقی ممالک کے مہاجرین غیر قانونی طور پر کمزورکشتیوں کے ذریعے یورپ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ابھی تک صبراتہ میں جاری لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -