عالمی برادری یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کی پابند ہے،اقوام متحدہ

عالمی برادری یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کی پابند ہے،اقوام متحدہ

  

صنعاء(این این آئی)اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار اور سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں قائم آئینی حکومت کی رٹ بحال کرانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے مطابق بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کے معاون خصوصی مراد وھبی نے یمنی وزیراعطم احمد بن دغر کے ساتھ عبوری دارالحکومت عدن میں ملاقات کے دوران کیا۔ مراد وھبہ کا عدن کو باغیوں سے چھڑائے جانے کے بعد شہر کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے علاقائی ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر اوکی لوٹزما کے ہمراہ گذشتہ روز عدن کا دورہ کیا تھا۔

وھبہ جو خود بھی اقوام متحدہ کے عرب ممالک کے لیے ترقیاتی پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر ہیں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد یمن کے مرکزی بنک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور عالمی مانیٹری فنڈ ’آئی ایم ایف‘ اور عالمی بنک کے ساتھ یمن کے مرکزی بنک کے روابط کو بحال کرنا ہے۔اس موقع پر یمنی وزیراعظم بن دغر نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یمن کے بیرون ملک منجمد اثاثے اور بنک اکاؤنٹس بحال کرے۔ انہوں نے عالمی اداروں کو اپنے دفاتر عدن کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آئینی حکومت یمن میں بین الاقوامی اداروں کو آزادی اور اور سہولت کے ساتھ کام کرنے کاموقع فراہم کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -