بھارت میں آتشبازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے ہندووں کے مذہبی تہوار دیوالی سے قبل دارالحکومت نئی دہلی میں آتش بازی کے سامان اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخے استعمال نہ ہونے سے نئی دلی کی فضائی آلودگی پر کیا فرق پڑتا ہے۔