چینی گار منٹس بھارتی مونگ پھلی ، کسٹمز انٹیلی جنس نے لاکھوں کا سمگل شدہ مال قبضہ میں لے لیا

چینی گار منٹس بھارتی مونگ پھلی ، کسٹمز انٹیلی جنس نے لاکھوں کا سمگل شدہ مال ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس نے لاکھوں روپے مالیت کی مدمیں انڈین مونگ پھلی، سمگل شدہ الائے رم اور گارمنٹس سے لدے 2 مزدے قبضہ میں لے کران کی تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے مزدہ روکاجس میں کشمیر ٹریڈ کے نام پر انڈیا سے منگوائی گئی356 بیگزمیں لدی ہوئی مونگ پھلی لاہور کے راستے اوکاڑہ لے جائی جا رہی تھی جوکہ راولپنڈی سے بھجوائی گئی تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق کالا شاہ کاکو سے تحویل میں لئے گئے مزدہ سے برآمد ہونے والی 7 ہزار 120 کلوگرام انڈین مونگ پھلی آنند انڈسٹریز کے بیگز میں پیک تھی۔ جسکی مالیت پاکستانی42 لاکھ روپے سے زائد کی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں16 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔کسٹمز انٹیلی جنس نے الائے رمز اور جرسی سویٹر کی بھاری کھیپ لے کر راولپنڈی سے آنے والے مزدے کو بھی کالا شاہ کاکو کے قریب روک کر تحویل میں لے لیا۔ جس میں چینی ساختہ گارمنٹس اور الائے رم انارکلی اورشہر کی دوسری مارکیٹوں کے لیے لائے جا رہے تھے۔

مزید :

علاقائی -