مسافر بس کی زد میں آکر 26سالہ موٹر سائیکل سوارجاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقہ میں مسافربس نے 26سالہ موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا۔اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرلاش کوتحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔بتایاگیاہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ مزنگ چونگی تماثیل تھیٹرکے باہر LEP/3222نمبری موٹرسائیکل پر26سالہ حسان جوکہ انارکلی کارہائشی تھا سوار ہوکرکلمہ چوک کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں رکشہ والے نے سائیڈکروائی جس پرموٹرسائیکل بے قابوہوتی ہوئی سپیڈوبس نمبر LET/2975 کے پچھلے ٹائر کے نیچے آگئی جس سے موٹرسائیکل سوارحسان شدید زخمی ہوتے ہوئے موقع ہی پرجاں بحق ہوگیاجس سے ٹریفک 1گھنٹہ تک جام رہی علاوہ ازیں ریسکیوٹیم لیٹ پہنچی جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں متوفی کے والد ارشد کی طرف سے ابھی تک کاروائی کرنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔