کوٹ خواجہ سعیدمیں22سالہ نوجوان کی خودکشی

کوٹ خواجہ سعیدمیں22سالہ نوجوان کی خودکشی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گجرپورہ میں 22سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناپر نشہ آورگولیاں کھاکے خود کشی کرلی اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کوتحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کردیا۔بتایاگیاہے کہ گجر پورہ کے علاقہ فضل پورہ کوٹ خواجہ سعیدکے رہائشی 22سالہ عمر نے نامعلوم وجوہات کی بناپرنشہ آور گولیاں کھا لیں۔حالت غیرہونے پراس کے لواحقین نے اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایاجہا ں وہ جانبرنہ ہوسکا اورجاں بحق ہوگیاجس کی اطلاع پولیس کودے دی گئی انہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کوتحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -