گلشن راوی : 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

گلشن راوی : 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقہ سے 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد،اطلاع ملنے پرلاش کوپولیس نے تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔بتایاگیاہے کہ گلشن راوی کے علاقہ Fبلاک میں موجود پارک کے قریب پڑی ہوئی26سالہ نوجوان کی لاش کودیکھ کراہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کے لاش کی تلاشی لی لیکن اس کے پاس سے کوئی بھی شناختی کاغذ نہیں مل سکا۔بعد ازاں پولیس نے بتایاکہ یہ حلیہ سے نشی معلوم ہوتا ہے اوراس کی موت زیادہ نشہ لینے سے ہوئی ہے۔ تاحال لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -