جرائم پیشہ ملزموں سے 2کروڑ 43لاکھ مالیت کا مال برآمد

جرائم پیشہ ملزموں سے 2کروڑ 43لاکھ مالیت کا مال برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ونگ کی گزشتہ1ماہ کی دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کامیابیاں ملزمان سے 2کروڑ43لاکھ روپے مالیت برآمدگی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی ،ہاوس رابری،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 47 گینگز کے111خطرناک ممبران کو گرفتار کیا اور 413 مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے 2کروڑ 43لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔اس کے علاوہ 51 مقدمات قتل خطرناک ملزمان کو چالان کئے گئے ،2 مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل ،4مقدمہ ڈکیتی، 144 مقدمات سرقہ بالجبر، 9 مقدمات وہیکل چھیننا، 149 مقدمات وہیکلز چوری، 183 مقدمات نقب زنی، 659 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار۔ جن میں سے187 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے اور314 عدالتی مفرورگرفتار کل مقدمات5363چالان کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -