داعش کے قبضے کے بعد 54لاکھ عراقی بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

داعش کے قبضے کے بعد 54لاکھ عراقی بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

  

بغداد(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2014ء میں عراق کے بڑے علاقے پر داعش کے قبضہ کے بعد بے گھر عراقیوں کی تعداد 54 لاکھ ہو چکی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے کہا کہ عراق کے صوبے کرکوک کے جنوب مغربی ضلعوں کو واپس لینے کے لئے ہونے والے معرکوں کے بعد ملک میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ادھر مہاجرین سے متعلق عراقی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ الحویجہ ضلعے کو واپس لینے کے لیے شروع ہونے والی کارروائیوں کے بعد سے اب تک مقامی طور پر بے گھر افراد کی تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -