رائیونڈ ریلوے کالونی میں قتل ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا سراغ مل گیا

رائیونڈ ریلوے کالونی میں قتل ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا سراغ مل گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ریلوے پولیس نے رائیونڈ ریلوے کالونی میں قتل ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا سراغ لگا لیا۔ تفصیل کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سلیم شاہد جو کہ ریلوے کالونی رائیونڈ میں رہائش پذیر تھا ۔ مورخہ 7 اکتوبر 2017ء کی رات نامعلوم افراد اسے گھر کے اندر قتل کر گئے تھے جس پر مقدمہ تھانہ ریلوے پولیس رائیونڈ میں درج رجسٹر ہوا تھا ۔ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال خان نے اس قتل کے سراغ کے لئے سپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس میں امجد منظور ڈی ایس پی ریلوے ، پرویز اختر انسپکٹر SHO اورایس ایچ او محمد طفیل تھانہ ریلوے رائیونڈ شامل تھے ۔ تفتیشی ٹیم نے دن رات کی محنت کر کے اصل ملزمان جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کی پہلی بیوی ساجدہ ، بہنوئی رمضان اور اسکی بیٹی عائشہ شامل تھے ، کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -