پنجاب پولیس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر عہدہ پر ترقی کے لیے فیلڈ پوسٹنگ کی شرط ختم

پنجاب پولیس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر عہدہ پر ترقی کے لیے فیلڈ پوسٹنگ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)پنجاب پولیس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر عہدہ پر ترقی کے لیے فیلڈ پوسٹنگ کی شرط ختم کر دی گئی۔بتا یا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا۔سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے سب انسپکٹر عہدہ پرترقی کے لیے فیلڈپوسٹنگ کی شرط عائد کی تھی۔انویسٹی گیشن،آپریشنز اور سی ٹی ڈی میں 2سال تعیناتی کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لیے پالیسی کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -